ETV Bharat / state

Quran and Prophet Mohammad: آل انڈیا بین الادیان کانفرنس کا سہ روزہ جلسۂ عام - All India Bain ul Adyan in Lucknow

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آل انڈیا بین الادیان کانفرنس All India Bain ul Adyan in Lucknow کا پہلا جلسہ منعقد ہوا جس میں علمائے کرام نے پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات اور ان کی سیرت پر فکر انگیز باتیں کیں۔

آل انڈیا بین الادیان کانفرنس کا سہ روزہ جلسہ عام

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 7:13 PM IST

معروف دینی، تعلیمی اور فلاحی ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے لکھنؤ کے گولہ گنج میں بانی تنظیم المکاتب ہال میں 'ایک خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت، قرآن و محمدﷺ کا پیغام' کے عنوان سے سہ روزہ عظیم الشان آل انڈیا بین الادیان کانفرنس All India Conference in Lucknow کا پہلا جلسہ منعقد ہوا۔ Quran and prophet Mohammad. جلسے کا آغاز مولانا ماہر علی غازی فاضل جامعہ امامیہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

آل انڈیا بین الادیان کانفرنس کا سہ روزہ جلسہ عام

اس کے بعد مولانا صابر علی عمرانی، وقار سلطان پوری، رضی بسوانی، زاہد جلالپوری نے بارگاہ رسالتﷺ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جب کہ مولانا زین العابدین فاضل جامعہ امامیہ نے 'اخلاق پیغمبرﷺ' کے عنوان پر مقالہ پیش کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا صفی زیدی نے کہا کہ اعلان کے مطابق سہ روزہ پروگرام کا یہ پہلا جلسہ ہے جس میں قرآن پاک کی اہمیت و فضلیت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات اور ان کی سیرت مبارکہ کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

اس موقع پر مولانا ضمیر الحسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر انگشت نمائی کی جارہی ہے جنہیں صادق اور امین کا خطاب دیا گیا اور رحمت للعالمین کہا گیا۔ متعدد واقعات موجود ہیں جن میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات یگانہ روزگار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ قرآن پاک کے حوالے سے نازیبا تبصرہ کر رہے ہیں جب کہ اللہ نے خود قرآن پاک میں ارشاد فرمایا تھا اس کا بدل کوئی پیش نہیں کرسکتا۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ قرآن انسانیت کے لیے مکمل دستور حیات اور حضرت محمد ﷺ پوری بشریت کے لئے رحمت اور رہبر ہیں۔ لہٰذا ان دونوں کے سلسلہ میں سوالات و شبہات سے عام انسان کو بچانے کے لئے یہ کانفرنس بر وقت بہترین اقدام ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے استاد مولانا اظہار الحق قاسمی نے کہا کہ 'قرآن تمام انسانوں کے لیے دستور زندگی کی کتاب ہے اور حضرت محمد ﷺ تمام انسان کے لیے رسول ہیں لہذا ان کا احترام سب پر لازم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.