ETV Bharat / state

EDUCATIONAL ORGANIZATION IN MUZAFFARNAGAR: مظفرنگر میں الاسارا تحریک تعلیمی تنظیم کی جانب سے پروگرام کا انعقاد - Alsara Tehreek Educational Organization

اترپردیش میں مظفرنگر Muzaffarnagar کے تاولی میں الاسارا تحریک تعلیمی تنظیم Alasara Tehreek Educational Organization کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا اور انعامی مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

الاسارا تحریک تعلیمی تنظیم
الاسارا تحریک تعلیمی تنظیم
author img

By

Published : Nov 30, 2021, 1:19 PM IST

Updated : Nov 30, 2021, 5:24 PM IST

اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر Muzaffarnagar کے گاؤں تاولی میں الاسارا تحریک تعلیمی تنظیم Alasara Tehreek Educational Organization کی جانب سے سہارا پبلک جونیئر ہائی اسکول تاولی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا منشاد نے کی جبکہ نظامت قاری حبیب اور تحسین علی اساروی نے مشترکہ طور پر کی۔ پروگرام میں کلیم تیاگی، ماسٹر شہزاد اور چودھری یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر ماسٹر قطب الدین تھے۔

پروگرام میں ماسٹر چودھری عرفان اساروی کی کتاب *دریچہ اسلام* کی تقریب رونمائی مہمان کے ہاتھوں ہوئی۔ اس کے علاوہ چودھری بہاول بخش انعامی مقابلہ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو الاسارا تحریک تعلیم کی جانب سے انعام میں پنکھا، ٹورچ و پریس وغیرہ دیکر انعام سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ پانچ بچوں کو امتیازی نمبر حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ تاولی چودھری ادریس کے صاحبزادے پہلوان آفتاب کا کھیل کے میدان میں ضلع و قوم کا نام روشن کرنے پر میڈل و سرٹیفکیٹ دیکر اعزاز سے نوازا. پروگرام میں شرکت کے لیے آنے حاجی چودھری عاصم نے بچوں کو نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چودھری حافظ اسحاق کو ان کی تعلیمی خدمات پر شال اڈھا کر اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تمام مقرّر حضرات نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔ اس موقع پر تحسین علی اساروی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ تعلیم سے ہی کامیابی کے تمام راستے کھلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پروگرام میں خاص طور پر چودھری ڈاکٹر یوسف، مولانا منشاد، ماسٹر نور حسن، حاکم علی، چودھری ادریس، چوہدری ماسٹر عثمان، ماسٹر خالد، کلیم تیاگی اور ماسٹر شہزاد شامل تھے۔

Last Updated : Nov 30, 2021, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.