ETV Bharat / state

پروفیسر سید سعید احمد، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز - ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اورل و میکسیلو فیشیئل سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر سید سعید احمد کو آگرہ میں منعقد ہوئی ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میکسیلو فیشیئل سرجنس آف انڈیا کی پانچویں اترپردیس ریاستی کانفرنس میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پروفیسر سید سعید احمد، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 8:55 PM IST

انہیں یہ ایوارڈ اورل و میکسیلو فیشیئل سرجری کے میدان میں انکی گرانقدر علمی و تحقیقی خدمات کیلئے پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی آگرہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اروند کمار دیکشت نے یہ اوارڈ پیش کیا۔

پروفیسر احمد نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڑ دراصل ان کے رفقاء اور طلبہ کے تعاون و حمایت کا نتیجہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر سعید احمد کو رائل کالج آف فزیشن اینڈ سرجنس آف گلاسگو کے ممبر اور انڑو۔

ہنگرین ایجوکیشنل ایکسچینج پروگرام کے تحت عمل ویز یونیورسٹی ہنگری اورل و میکسیلو فیشیئل سرجری شعبہ کے وزیٹنگ فیکلٹی ہیں۔ ان کے متعدد تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.