پروفیسر اختر حسیب معروف ماہر تعلیم اور صف اول کے زرعی سائنسداں ہیں۔ انہوں نے ٹیمالوجی کے میدان میں قابل قدر تحقیقی عمل کرکے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ پروفیسر حسیب نے اے ایم یو سے 1976 میں ایم ایس سی اور 1983 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ نئی دہلی سے نیما ٹولوجی میں پی جی ڈپلو کیا۔
پروفیسر حسیب اے ایم یو سمیت ملک و بیرون ملک کے مختلف تعلیمی اداروں، تنظیموں اور کمیٹیوں کے صدر اور رکن کی حیثیت سے اہم ترین خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں اتر پردیش اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنس کے نائب صدر، اترپردیش بیج وکاس نگم کے ڈائریکٹر، حکومت ہند اسپائس بورڈ کے نامزد رکن، یورپی کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے رکن، بایووڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی الہ آباد کے سربراہ، اتر پردیش کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ کے بورڈ آف منیجمنٹ کی رکنیت شامل ہے۔