ETV Bharat / state

Ahmadi Begum dies : پدم شری پروفیسر حکیم ظل الرحمن کی اہلیہ کا انتقال - پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق خازن، ابن سینا اکیڈمی کے بانی، پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن کی اہلیہ سیدہ احمدی بیگم کا طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ Prof Zillur rahman wife Ahmadi Begum died

Ahmadi Begum died
پدم شری پروفیسر حکیم ظل الرحمن کی اہلیہ کا انتقال
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 7:48 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی برادری نے یونیورسٹی کے سابق خازن اور فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے سابق ڈین پروفیسر حکیم سید ظل الرحمان کی اہلیہ احمدی بیگم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہیں یونیورسٹی کے قبرستان میں گزشتہ روز بعد نماز ظہر سپرد خاک کیا گیا۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور مرحومہ کے لیے جنت میں اعلی مقام کی دعا کرتے ہیں۔ صدمہ کی اس گھڑی میں میری تمام دلی ہمدردیاں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہیں۔

پروفیسر منصور نے یونیورسٹی کے اساتذہ، عہد یداران، طلباء اور احمدی بیگم کے رشتہ داروں کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ انتہائی نیک خاتون تھیں۔ آخر وقت تک تعلیم نسواں کے کاموں میں دلچسپی لیتی رہیں، پسماندگان میں ایک بیٹا پروفیسر ضیاء الرحمن اور تین بیٹیاں ہیں۔ انھیں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی نے میں بعد نماز ظہر یونیورسٹی قبرستان منٹوای میں سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر علیگڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، پروفیسرصغیر افراہیم، پروفیسر تاج الدین، پروفیسر نعیم احمد خاں، پروفیسر شافع قدوائی، ڈاکٹر شاہد صدیقی کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ طلبا اور شہر کے معززین موجودر ہے ۔

آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے جوائنٹ سیکریٹری اسد یار خاں اور خورشید احمد خاں، محمد احمد شیون نے گہرے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوۓ مرحومہ کو ایصال ثواب کیا اور دعا کی کہ مرحومہ کو اللہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں: Bulldozer Row: یوپی میں بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف جمعیت نے سپریم کورٹ کا رخ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.