علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اردو کے معروف دانشور ممتاز محقق و نقاد، مترجم اور ماہر لسانیات شعبہ اردو کے استاد پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کو بین الاقوامی سہ ماہی اردو جریدے ورثہ نیویارک، امریکہ اردو مرکز کی انتظامیہ اور مجلس ادارت نے نگراں مقرر کیا ہے۔
اس موقع پر شعبہ اردو کے پروفیسر سراج اجملی نے مبارکباد پیش کی، پروفیسر مہتاب حیدر نقوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف شعبہ اردو کے لیے نہیں بلکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہیں۔ واضح رہے کہ پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی بیس کتابوں کے مصنف ہیں۔ یونین پبلک سروس کمیشن نئی دلی سے منتخب ہونے کے بعد وہ بھارت کے متعدد اداروں اور کالج میں بطور پرنسپل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے منصب پر فائز رہے ہیں۔
پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی نے اپنا تدریسی سفر کا آغاز جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے کیا اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ میں بحیثیت فیکلٹی ممبر تدریس سے وابستہ رہے۔ شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو برس کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی نے بتایا ورثہ ایک سہ ماہی بین الاقوامی ادبی جریدہ ہے اور یہ نیو یارک، امریکہ سے شائع ہو گا جس کا اجرا اردو مرکز کے تحت عمل میں آیا ہے۔ جس کے مدیر نصیر وارثی ہے اور یہ سید وارثی صاحب کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔ پروفیسر ضیاء الرحمن نے مزید بتایا اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ نئے پرانے چراغوں کی ادبی خدمات کا اعتراف اور احتساب کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Aligarh Movement: مذہب اور اسلام کے تصورات پر جرمن پروفیسر کا آن لائن خطاب