علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سابق ڈین اور ویسٹ ایشین اسٹڈیز شعبہ کے سینئر استاد پروفیسر محمد گلریز کو اگلے احکامات تک کے لئے ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ اے ایم یو کا پرووائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے،علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انہیں ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے فوری طور سے مذکورہ عہدے پر مقرر کیا ہے۔
Prof. Muhammad Gulraiz appointed Vice Chancellor of AMU
شعبہ مغربی ایشیائی (مشرق وسطی) وشمال افریقی مطالعات کے سابق چیئر، اور ڈائریکٹر سینٹر آف کنٹینیونگ ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن، اے ایم یو، پروفیسر محمد گلریز کنفلکٹ ریزولوشن اینڈ اسٹڈیز پروگرام کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ وہ ایک وسیع انتظامی اور تحقیقی تجر بہ رکھتے ہیں،تینتیس سالہ تدریسی اور تحقیقی تجربہ کے علاوہ پروفیسر گلریز نے ڈائریکٹر، سینٹر فار ساؤتھ افریقن اینڈ برازیلین اسٹڈیز ( اگست 2015 ) کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ جسے انہوں نے نومبر 2011 میں اے ایم یو میں قائم کیا تھا، اس سے قبل (جنوری 1999 سے جنوری 2004 تک) انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف روانڈا، افریقہ میں سیاسی وانتظامی سائنس شعبہ میں وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ اے ایم یو کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، اے ایم یو مرشدآباد سنٹر؛،بانی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو اور ہال آف ریزیڈنس، اے ایم یو کے پرووسٹ رہے ہیں،پروفیسر گلریز حکومت روانڈا کے گڈ گورنس (کمپوننٹ) فار پاورٹی ریڈکشن اسٹریجٹی پیپر (پی آر ایس پی) پروجیکٹ (2002) کے کنسلٹنٹ ریسرچر رہ چکے ہیں،انہوں نے سات کتابوں کی تصنیف و تدوین کی ہے، اور تحقیقی جرائد میں 37 سے زائد تحقیقی مقالے اور ہندوستان اور بیرون ملک شائع ہونے والی کتابوں میں ابواب تحریر کئے ہیں۔
2017 میں پروفیسر گلریز کو کولمبو یونیورسٹی، سری لنکا میں آئی سی سی آر کے با وقار مختصر مدتی چیئر کے طور پر منتخب کیا گیا ۔اس سے قبل 2013 ء میں ممبر اور ریسورس پرسن کے طور پر پروفیسر گلریز نے وزارت امور خارجہ، حکومت ہند کے زیر اہتمام پری انڈیا-افریقہ فورم کانفرنس کے لئے گھانا اور سینیگال میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔
پروفیسر گلریز ایشین ریو یو انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز، چولا لونگ کورن یونیورسٹی، بنکاک، تھائی لینڈ کے انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں امن بحالی کے دوطرفہ اور کثیر جہتی دونوں طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوۓ اعتماد سازی کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے اختصاص کے شعبہ جات میں تنازعات کا حل، نسلی تنازعات، سول سوسائٹی اور غربت کا خاتمہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University: اے ایم یو کا قیام اور اس کے عطیہ دہندگان
پروفیسر گریز نے امریکہ، ایران،پاکستان، لیبیا،روانڈا، جنوبی افریقہ،تھائی لینڈ،برطانیہ،گھانا،سعودی عرب،کرغیزستان اور سری لنکا کی مختلف یونیورسٹیوں میں خطبات دئے ہیں اور کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی ہے،انہوں نے علیگڑ ھ مسلم یونیورٹی سے ایم فل اور پی ٹی ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔