ETV Bharat / state

AMU Teachers Association Election اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات میں پروفیسر چاندنی بی بلا مقابلہ صدر منتخب - Aligarh Muslim University

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن AMUTA کے چیف الیکشن آفیسر پروفیسر مجاہد بیگ کی جانب سے پرچہ نامزدگی کی بنیاد پر ایک فائنل لسٹ جاری کی گئی جس میں صدر عہدے کے لئے شعبہ تاریخ کی پروفیسر چاندنی بی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے آٹھ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں کیونکہ صدر عہدے کے لئے صرف ایک اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے 8 عہدوں کےلیے آٹھ امیدواروں نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اے ایم یو کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی صدر ایک خاتون ہوگی۔ AMU Teachers Association

AMU Teachers Association Election
اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 2:52 PM IST

Updated : Sep 14, 2022, 5:13 PM IST

علیگڑھ: اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن AMUTA کے انتخابات روز اول سے ہی تنازعات کا سبب بنا ہوا تھا۔ ٹیچرس ایسوسی ایشن الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر، ووٹر لسٹ جاری نہ کیا جانا، انتخابات کے جاری شیڈول پر عمل نہ کرنے، انتخابات سے متعلق پریس کانفرنس میں الزامات اور اب گزشتہ شب AMUTA انتخابات پر اعتراضات کا خط جاری کیا گیا ہے جبکہ کل یعنی 15 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ Aligarh Muslim University

AMU Teachers Association Election
اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا الیکشن آخری مرتبہ سنہ 2018 میں ہوا تھا جس کی مدت دو سال ہوتی ہے۔ اساتذہ کی لاکھ کوششوں کے بعد انتخابات کا اعلان گزشتہ ماہ 31 اگست کو کیا گیا تھا جس کے مطابق صدر، جنرل سکریٹری، سکریٹری اور آٹھ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے انتخابات 3 ستمبر کو ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد 15 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔

چیف الیکشن آفیسر پروفیسر مجاہد بیگ کی جانب سے جاری فائنل لسٹ کے مطابق صدر عہدے کے لئے صرف ایک ہی امیدوار نے پرچہ داخل کیا ہے، اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی کے آٹھ اراکین کے لیے کُل دس امیدواروں نے پرچہ داخل کیا جس میں سے دو امیدواروں نے نام واپس لے لیا اور اس طرح آٹھ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اے ایم یو ٹیچرس ووٹر لسٹ کے مطابق تقریباً 1500 اساتذہ ہیں جو انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔

AMU Teachers Association Election
اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات

یونیورسٹی اساتذہ، انتخابات اور بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں سے متعلق فی الحال کسی بھی طرح کا کوئی بھی بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں، وہیں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، شعبہ ریڈیولوجی کے پروفیسر محمد خالد کی جانب سے جاری اعتراضات کے مطابق ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر قانونی ہیں، انتخابات کے جاری شیڈول پر عمل نا کئے جانے پر پروفیسر خالد کو اعتراض ہے، ان کا کہنا میں بھی صدر کے لیے امیدوار ہوتا اگر AMUTA ایکٹ اور شیڈول پر عمل کیا جاتا۔

AMU Teachers Association Election
اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات

کل جنرل سکریٹری اور سکریٹری کی ایک ایک عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات میں کتنے اساتذہ حصہ لیتے ہیں، اساتذہ حمایت کرتے ہیں یا مخالفت، اس کے بارے میں کل ہی معلوم پتہ چلے گا۔اطلاع کے مطابق کچھ اساتذہ انتخابات کے خلاف کورٹ بھی جا سکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق انتخابات غیر قانونی اور دباؤ میں کئے جا رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 14, 2022, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.