ETV Bharat / state

'مولانا آزاد نے مسلمانوں کو جنگ آزادی میں شریک ہونے کی تاکید کی تھی' - بنارس ہندو یونیورسٹی میں شعبہ اردو

پرفیسر آفاقی نے بتایا کہ 'جنگ آزادی کے وقت مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا تھا کہ جنگ آزاد میں مسلمانوں کو شامل ہونا دینی فریضہ ہے'۔

Prof Afaqui told Maulana Azad urges Muslims to join freedom struggle
'مولانا آزاد نے مسلمانوں کو جنگ آزادی میں شریک ہونے کی تاکید کی تھی'
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 10:44 PM IST

بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا آج پورے ملک میں یوم پیدائش منایا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

'مولانا آزاد نے مسلمانوں کو جنگ آزادی میں شریک ہونے کی تاکید کی تھی'

مولانا ابوالکلام آزاد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بنارس ہندو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

پروفیسر آفاقی نے کہا کہ 'مولانا ابوالکلام آزاد ایک ممتاز عالم دین، سیاست داں کے ساتھ ماہر تعلیم بھی تھے۔ ہندوستان کی سیاست کو نیا مقام دینے والے مولانا ابوالکلام آزاد تھے ان کی تعلیمی فکر نے ہندوستان میں تعلیمی نظام کو استحکام بخشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایسے مجاہد آزادی تھے کہ انہوں نے بھارت کے مسلمانوں سے کہا تھا کہ جنگ آزادی میں شرکت کرنا مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے۔ آزادی کے شعلہ کو بلند کرنے میں مولانا آزاد کا اہم کردار تھا۔

پروفیسر آفاقی نے بتایا کہ بھارت کے پہلے وزیر تعلیم نے بھارت میں تعلیمی نظام کو ایسا مضبوط کیا ہے کہ آج بھی ان کے نقوش باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری نظروں کے سامنے جو آئی آئی ٹی ہیں آئی آئی ایم و دیگر مضبوط تعلیمی ادارے ہیں وہ مولانا ابوالکلام آزاد کی مرحون منت ہیں۔

مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کو یوم تعلیم کے طور پر پورے ملک میں منایا جاتا ہے اور تعلیمی بیداری کا مختلف مقامات پر پروگرام منعقد ہوتا ہے لہذا آج بھارت میں عدم خواندگی کو مٹانے کے لئے عزم مصمم کرنا چاہیے کہ ہر طبقہ ہر معاشرے کو خواندہ بنائیں گے اور تعلیم سے مضبوط رشتہ قائم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.