ETV Bharat / state

اے ایم یو کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب

پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ اردو ٹیچر ایسو سی ایشن سماجی اور ملی کاموں میں ہمیشہ حصہ لیتی ہے۔ انہوں نے ٹیم کے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی طلبہ سے کہا کہ آپ قابل مبارکباد ہیں کہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Prizes distributed on the occasion of AMU centenary celebrations
اے ایم یو صد سالہ تقریبات کے موقع پر انعامات تقسیم
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 7:53 PM IST

اردو ٹیچرز ایسو سی ایشن علی گڑھ اور شمس مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اے ایم یو صد سالہ تقریبات کے موقع پر انعامات تقسیم

اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن علی گڑھ کے سرپرست کنور نسیم شاہد اور ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر شکیل صمدانی نے اپنے دست مبارک سے یونیورسٹی کے ہونہار طلبا و طالبات کو کھیل کے میدان میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازی اسناد اور تحائف دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اردو ٹیچر ایسوسی ایشن کے سرپرست کنور نسیم شاہد نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہماری بچیاں کھیل کے میدان میں بھی بھارت کے مختلف صوبوں میں نام روشن کر رہی ہیں۔ آج ہم نے جن بچیوں کو انعامات سے نوازا اس میں ابیر رضوان (ہاکی اور ایتھلیٹ کھلاڑی)، ثانیہ ندیم، طلحہ ندیم، عائشہ مظہر، صبیہ ناز (نیشنل ہاکی کھلاڑی) کو اعزازی اسناد اور تحفے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ مستقبل میں یہ بچیاں مزید بہترین کارکردگی کر سکیں اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں ہم نے ہما ظہیر، ادیبہ رحمن اور یحیٰی کو بھی اعزاز سے نوازا۔

Prizes distributed on the occasion of AMU centenary celebrations
اے ایم یو صد سالہ تقریبات کے موقع پر انعامات تقسیم

اس موقع پر پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن سماجی اور ملی کاموں میں ہمیشہ حصہ لیتی ہے انہوں نے ٹیم کے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی طلبہ سے کہا کہ آپ قابل مبارکباد ہیں کہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بہترین کارکردگی انجام دے رہے ہیں۔

پروفیسر شکیل صمدانی نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو فروغ دیا تھا اور بانی یونیورسٹی سرسید احمد خان نے کھیل کود کے لیے باقاعدہ علیحدہ سے انتظامات کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج اس درسگاہ کے ہونہار طلبہ بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مختلف مقامات پر یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اس تنظیم نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ہونہار طلبہ کو اپنے ہاتھوں سے اعزاز دوں۔

اس موقع پر پروفیسر شکیل صمدانی، نسیم شاہد، کلیم تیاگی (صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن)، حاجی افضال احمد، محترمہ شبلی اسماء اور مرتضی کے علاوہ کئی تنظیموں کے نمائندے موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.