ETV Bharat / state

Islamic Summer Camp In Rampur: اسلامک سمر کیمپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین و طالبات کو انعامات

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 5:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع المصباح قرآن سینٹر میں گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے جاری 7 روزہ اسلامک سمر کیمپ کا اختتام ہو چکا ہے۔ سمر کیمپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین و طالبات کو آج تقسیم انعامات تقریب کا اہتمام کرکے انعامات سے نوازا گیا۔ Islamic Summer Camp In Rampur

اسلامک سمر کیمپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین و طالبات کو انعامات

جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ 7 روزہ اسلامک سمر کیمپ کے بعد رامپور کے لوٹس بینکٹ ہال میں تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں سمر کیمپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کی مہمان خصوصی جامعۃ الصالحات رامپور کی سابق پرنسپل رافعہ شمسی صاحبہ کے ہاتھوں انعامات تقسیم ہوئے۔ سب سے پہلا انعام المصباح قرآن سینٹر کی انچارج مومنہ صالیحاتی کو دیا گیا جنہوں نے سمر کیمپ کے ساتوں روز اپنی تدریسی خدمات انجام دیں۔Islamic Summer Camp In Rampur

تقسیم انعامات سے متعلق جی آئی او یو پی ویسٹ زون کی صدر عِلما زاہد نے بتایا کہ 24 جون سے 30 جون تک ہوئے اسلامک سمر کیمپ میں پابندی سے شامل ہونے والی طالبات اور اس میں اپنی خدمات انجام دینے والے تمام لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔ تقسیم انعامات تقریب میں المصباح قرآن سینٹر مرادآباد کی انچارج فاطمہ مصباح نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ملک کے موجودہ حالات اور خواتین کی ذمہ داریاں' کے عنوان پر خطاب کیا۔ اسلامک سمر کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والی طالبات بھی کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کیمپ منعقد ہونے سے معلومات میں کافی اضافہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی انعامات حاصل ہونے سے حوصلہ بھی فراہم ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جی آئی او یعنی گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ملک کے مختلف خطوں میں طالبات کی صلاحیتوں کو اسلامی نہج پر پروان چڑھانے کے ساتھ ہی اسلامی فکر کو بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مواقع پر اس قسم کے کیمپ کا انعقاد کرکے خواتین و طالبات کو اسلام کی بنیادی تعلیمات جیسے عقائد، عبادات اور اسلام کا خاندانی وغیرہ جیسے موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں جی آئی او کی ان کاوشوں کو مثبت مانا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Islamic Summer Camp: اسلامک سمر کیمپ کے شرکا میں انعامات کی تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.