ETV Bharat / state

گندم کی خریداری کے لئے پرینکا گاندھی نے یوگی کو خط لکھا - Priyanka wrote a letter to yogi

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر جانکاری دی ہے کہ انہوں نے یوپی کے وزیراعلی کو خط لکھ کر کسانوں کے مسائل حل کرنے اور گندم کی خریداری کا مطالبہ کیا ہے۔

Priyanka wrote a letter to CM Yogi on farmers issue
گندم کی خریداری کے لئے پرینکا گاندھی نے یوگی کو لکھا خط
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 1:45 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر کے اترپردیش میں گندم کی خریداری پر یوگی آدیتہ ناتھ کی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔

پرینکا نے ٹوئٹ کر کہا ’’ خبروں کے مطابق یوپی میں اس سال کل گندم کے 14 فیصد پیداوار کی ہی سرکاری خرید ہوئی ہے۔ گاوٗں میں سینٹر بند ہیں اور کسانوں سے کم گیہوں خریدا جا رہا ہے‘‘۔

پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر گندم کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے پنجاب اور ہریانہ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں میں کل پیداوار کی 80 سے 85 فیصد سرکار کے ذریعے خرید لیا جاتا ہے، جبکہ یوپی میں ابھی تک صرف 14 فیصد ہی سرکار کی طرف سے خریدا گیا ہے۔

Priyanka wrote a letter to CM Yogi on farmers issue
پرینکا گاندھی کا ٹوئٹ

پرینکا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کسانوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک کسان سے ایک بار میں زیادہ سے زیادہ 30 سے 50 کوئنٹل گندم ہی خریدا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Farmer Protest: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے حکومت کو ایک پھر متنبہ کیا

ریاست میں کئی حصوں میں لگاتار بارش ہو رہی ہے، جس میں نمی کی وجہ سے گیہوں کے خراب ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

پرینکا گاندھی نے وزیراعلی سے 15 جولائی تک کسانوں کے فصل کو خریدنے کا ریاستی سرکار سے گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.