پارٹی ذرائع نے منگل کو دعوی کیا کہ 'اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کی آبیاری کی کوششوں میں محو محترمہ واڈرا کی یہ عوامی ریلی کارکنان میں نئی روح پھینکی گی۔'
کانگریس جنرل سکریٹری کی ریلی کو تاریخی بنانے کے لئے سبھی تیاریاں زور وشور سے کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور دیگر اعلی رہنماؤں نے تیاریوں کو جائزہ لیا اور کارکنان کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'واڈرا لکھنؤ سے روڈ شو کرتے ہوئے بستی آئیں گی اور مشرقی اترپردیش کے لئے کئے گئے سرکاری دعوؤں کی پول کھولیں گی۔'
ریاستی صدر اجے کمار للو اور ریاستی سکریٹری زبیر خان نے جائے ریلی کا دورہ کرکے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ الگ۔الگ میٹنگیں کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔