ریاستی کانگریس کمیٹی(انچارج انتظامیہ) سدھارتھ پریا سریواستو نے سنیچر کو کہا کہ محترمہ واڈرا مشرقی یو پی کے عوامی و سماجی مسائل میں ریاستی و مرکزی حکومت کی قلعی کھولنے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے پارٹی کے ’’بلیو پرنٹ‘‘ سے آگاہ کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی یوپی کے ضلع اور شہری صدور کیمپ میں شرکت کریں گے جو کہ این سی آر علاقے میں جلد ہی منعقد کیا جائےگا۔
پرینکا واڈرا نے لیڈروں کو ضلع یا شہر صدر بنانے سے پہلے ان سے تبالہ خیال کیا تھا۔انہوں نے یو پی میں 108 ضلع اور شہر صدور کو نامزد کیا ہے۔باقی 21 جن میں 4 ضلع صدر اور 17 شہر صدر ہیں،کے ناموں کا اعلان بدھ کو ٹریننگ کیمپ کے آغاز سے کیا جائےگا۔
ٹریننگ کے دوران لیڈروں کو پارٹی سےمتعلق مسائل اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ پرینکا واڈرا پنچایت الیکشن کے حکمت عملی کےبارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گی۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔
اس سےقبل بھی پرینکا واڈرا نے رائے بریلی میں ’’پاٹھ شالہ‘‘ کا انعقاد کر کے یو پی سی سی کے نئے ذمہ داروں کو پارٹی کی پالیسیوں اور پارٹی کو ریاست میں دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے ان سے پارٹی کے توقعات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی تھی اور انہیں متعدد تجاویز و مشورے دئیے تھے۔
دلچسپ ہے کہ پوری کمیٹی ایسے ناموں پر مشتمل ہے جن کے بارے میں پرانے کانگریسی واقف نہیں ہیں۔لہذا انہوں نے اسے اترپردیش میں ’’پرینکا گاندھی یا للو کی کانگریس‘‘ کا نام دیا ہے۔