کانگریس جنرل سیکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 14 جولائی سے لکھنؤ کے چار روزہ دورے پر ہوں گی۔
پارٹی لیڈروں نے پیر کو یہاں بتایا کہ راجدھانی میں اپنے دورے کے درمیان واڈرا یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے 'مشن یوپی2022'کا آغاز کریں گی اور اس کے بعد اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ پرینکا گاندھی واڈرا ریاستی راجدھانی کے قریبی اضلاع کا دورہ کریں۔
مزید پڑھیں:عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی گنہگار ہے یوگی حکومت: تیواری
اس دوران پرینکا پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور ایسے کیڈر جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے ان کے گھروں کا دورہ بھی کر سکتی ہیں۔
دورے کے دوران پرینکا پارٹی کے ضلع صدور کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گی۔
یو این آئی