ETV Bharat / state

'نوجوان اپنے حق کے لئے سڑکوں پر اترچکا ہے'

کانگریس اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے سرکاری نوکریوں سے پہلے پانچ سال کنٹریکٹ پر رکھے جانے کے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے بدھ کو یوگی حکومت پر سخت تنقید کی۔

نوجوان اپنے حق کے لئے سڑکوں پر اترچکا ہے:پرینکا

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 4:58 PM IST

پرینکا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'واہ رے سرکار، پہلے تو نوکری ہی نہیں دو گے۔ جس کو ملے گی اس کو 30-35 سے پہلے نہیں ملے گی۔ پھر اس پر 5سال بے عزتی والا کنٹریکٹ کا بندھوا مزدوری، اور اب کئی جگہوں پر 50 سال پر ہی ریٹائرمنٹ کی اسکیم۔ نوجوان سب سمجھ چکا ہے اپنا حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر اتر چکا ہے'۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا'قومی یوم بے روزگار'۔

اس سے پہلے منگل کو کانگریس لیڈر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا 'کنٹراکٹ=نوکریوں سے احترام جدا، پانچ سال کا کنٹراکٹ=نوجوان کی عدم تکریم قانون، قابل احترام سپریم کورٹ نے پہلے بھی اس طرح کے قانون پر اپنا تلخ تبصرہ کیا ہے۔

اس سسٹم کو لانے کا مقصد کیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کے درد پر مرہم نہ لگا کر درد بڑھانے کی اسکیم لا رہی ہے۔ نہیں چاہئے کنٹراکٹ کی نوکری۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش حکومت سرکاری نوکریوں میں پہلے پانچ سال کنٹراکٹ پر رکھے جانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ حالانکہ اس ضمن میں ابھی تک کوئی تجویز نہیں لائی ہے لیکن اپوزیشن نے اس تجویز کے سلسلے میں حکومت کی گھیرا بندی تیز کردی ہے۔کانگریس کے علاوہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی اس سلسلے میں کھل کر حکومت کے سامنے آگئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.