ETV Bharat / state

لکھنؤ: پرینکا گاندھی کا وزیراعلی یوگی کو خط - پرینکا گاندھی نے خط لکھا

پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے۔

لکھنؤ: پرینکا نے وزیراعلی یوگی کو خط لکھا

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 3:09 PM IST

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بیروزگار نوجوانوں کی پریشانیوں کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بے روزگار نوجوان کچھ عرصے سے ریاست بھر میں احتجاج کررہے ہیں۔ لہذا ان کے مسائل پر توجہ دی جانی چاہئے۔

ریاست اترپردیش کی کانگریس انچارج پرینکا گاندھی ٹویٹر کے ذریعے ریاستی حکومت کو ریاست کے مختلف امور کے بارے میں مسلسل انتباہ دیتی ہیں۔ ساتھ ہی وقتا فوقتا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ کورونا دور میں پھنسے مہاجرین کو راجستھان سے اتر پردیش لانے کے لیے بسوں کے انتظامات کے سلسلے میں پرینکا نے وزیر اعلی کو ایک خط لکھا تھا، اب انہوں نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کی فکر کرتے ہوئے وزیراعلی یوگی کو ایک خط بھیجا ہے۔

لکھنؤ: پرینکا نے وزیراعلی یوگی کو خط لکھا
لکھنؤ: پرینکا نے وزیراعلی یوگی کو خط لکھا

پرینکا گاندھی نے خط میں لکھا، 'اتر پردیش کے نوجوان بہت پریشان اور مایوس ہیں۔ کچھ دن پہلے میں نے ویڈیو کانفرنسنگ میں 12،460 اساتذہ بھرتی امیدواروں سے بات کی تھی۔ اساتذہ کی بھرتی میں 24 اضلاع میں کوئی جگہ خالی نہیں تھی، لیکن دوسرے اضلاع کی خالی وکینسی کے لیے ان بچوں کو میرٹ میں جگہ ملی۔ کاؤنسلنگ میں حصہ لیا۔ اسکول انہیں الاٹ کردیئے گئے تھے، تقرری خط بھی چھاپے گئے تھے، مگر ملے نہیں۔ اب تین سال گزر جانے کے بعد بھی ان نوجوانوں کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔

پرینکا نے خط میں لکھا، 'نوجوان مجبوری میں عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایسے بچے ہیں جن کی زندگی جدوجہد سے بھری ہوئی ہے۔ مجھے ان کی تکلیف دہ کہانی سن کر بہت دکھ ہوا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت نے ان کے خلاف جارحانہ اور بے رحم فطرت کیوں پیدا کی ہے، جبکہ یہ اتر پردیش کی آئندہ نسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوگی کا یوپی میں خوبصورت فلم سٹی بنانے کا اعلان

پرینکا گاندھی نے لکھا، 'جناب یہ نوجوان بہت پریشان ہے۔ کورونا ان پر اور بھی تباہی مچا رہا ہے۔ ایک تو انہیں نوکری نہیں مل رہی ہے۔ اس وبا کے دوران ان کے گھر میں نمک، تیل اور راشن کا بوجھ بھی ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ انسانی جذبات کے پیش نظر اور نوجوانوں کے روزگار کے حق کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر 24 ضلع کے امیدواروں کی تقرری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.