ETV Bharat / state

'افسران کو ہٹانے سے متاثرہ کنبہ کے زخم نہیں بھریں گے' - ہاتھرس کے ڈی ایم ایس پی کو ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی کچھ افسران کو معطل کرنے سے کیا ہوگا، ہاتھرس کی متاثرہ، اس کے کنبہ کو سخت تکلیف کس کے حکم پر دی گئی، ہاتھرس کے ڈی ایم، ایس پی کے فون ریکارڈ عام کئے جائیں۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:51 AM IST

اترپردیش میں ہاتھرس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی معطلی کے یوگی حکومت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کچھ مہروں کو ہٹانے سے متاثرہ کے کنبہ کے لوگو ں کے زخم نہیں بھریں گے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی کچھ مہروں کو معطل کرنے سے کیا ہوگا، ہاتھرس کی متاثرہ، اس کے کنبہ کو سخت تکلیف کس کے حکم پر دی گئی، ہاتھرس کے ڈی ایم، ایس پی کے فون ریکارڈ عام کئے جائیں۔ وزیراعلی اپنی ذمہ دار سے ہٹنے کی کوشش نہ کریں، ملک دیکھ رہا ہے، یوگی آدتیہ ناتھ استعفی دو۔

اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے بھی ہاتھرس کے ڈی ایم ایس پی کو ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اکھیلیش یادو نے جمعہ کی شام ٹوئٹ کیا تھا کہ ہاتھرس معاملہ میں عوامی غصہ سے خوفزدہ بی جے پی اپنی حرکت کو چھپانے کیلئے ڈی ایم، ایس پی کو ہٹا سکتی ہے۔ ایس پی کی مانگ ہے کہ ان پر ایف آئی آر ہو جس سے یہ سچ بتائیں کہ انہوں نے کس کے دباو میں ایسا کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.