کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بنارس کے بنکرز سے گفتگو کی.
انہوں نے بنکروں کی پریشانی کو تفصیل سے سنا اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے اپنی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہر ناانصافی کے خلاف ہے.
بنکرز نے اپنی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے بنکروں سے سستی قیمت پر بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے جس کی وجہ سے شمالی اتر پردیش کا بنکر 15 اکتوبر سے ہڑتال پر ہے.
حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں میں کوئی پیش رفت نہیں کی ہے. بنکرز نے مزید کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہڑتال جاری رہے.
بتادیں کہ ویڈیو کانفرنس میں بنارس کے سابق رکن اسمبلی اجیے رائے سردار مقبول حسن، عشرت عثمانی سمیت مختلف بنکرز موجود تھے.
پرینکا گاندھی نے بنکروں کی لڑائی کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم ہر ناانصافی کے خلاف لڑی جانے والی لڑائی کے ساتھ ہیں.