ETV Bharat / state

اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کا من بنالیا ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ لکھنؤ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ انتخابات کے لیے زور سے دستک دے رہی ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:31 PM IST

ریاست اترپردیش کی کانگریس انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست کے لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں میں موصولہ اطلاعات سے یہ واضح ہے کہ ریاست کے لوگ موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ لکھنؤ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ انتخابات کے لیے زور سے دستک دے رہی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ “کانگریس کے دفتر میں ہونے والی ریاستی تنظیم کی میٹنگوں میں عہدیداروں اور ضلع سطح کے لیڈروں سے رپورٹیں اور رائے لی گئی ہے۔ اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا من بنا لیا ہے۔ کسانوں، نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقے اور عام لوگوں کی آواز بن کر کانگریس تبدیلی کے عزم کے ساتھ ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھرے گی"۔

مزید پڑھیں:'آر ایس ایس، بی جے پی سے جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچا رہا ہے'

آج صبح بھی انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اس بار الیکشن کمیٹی میں سینئر اراکین، نوجوانوں، خواتین اور تنظیم کے عہدیداروں کی شرکت کی وجہ سے بہت نتیجہ خیز بحث ہوئی۔ 'سب کی بھاگیداری - سب کی ذمہ داری' کے نعرے کے ساتھ کانگریس پارٹی نے الیکشن کے لیے زوردار دستک دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.