ETV Bharat / state

چاچی مینکا کے حلقے میں پرینکا کا روڈ شو - priyanka gandhi

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما اور اپنی چاچی مینکا گاندھی کے خلاف پارٹی کے امیدوار سنجے سنگھ کی حمایت میں روڈ شو کیا۔

priyanka gandhi
author img

By

Published : May 9, 2019, 11:56 PM IST

پرتاپ گڑھ سے سلطان پور پہنچی پرینکا کا استقبال درياپور میں کانگریس کے امیدوار سنجے سنگھ نے کیا

پرینکا گاندھی 2012 کے بعد پہلی بار روڈ شو میں شرکت کرنے کے لیے سلطان پور پہنچیں۔

چاچی مینکا کے حلقے میں پرینکا کا روڈ شو

پرینکا کا یہ روڈ شو سلطان پور شہر کے الہ آباد روڈ پر واقع کارپوریشن بینک درياپور سے شروع ہو کر باندھ منڈی، راہل چوراها، نارمل چوراها، لال ڈگی چوراها، ڈاك خانہ چوراها، گندا نالا روڈ، ضلع اسپتال، مال گودام روڈ سے گزرتے ہوئے گبھڑيا محلے میں ختم ہونا تھا۔ اگرچہ دیر ہونے کی وجہ سے درمیان میں ہی سبزی منڈی میں روڈ شو ختم کرکے وہ واپس لوٹ گئیں

مرکزی وزیر مینکا گاندھی سلطان پور سے بی جے پی کی امیدوار ہیں۔

گاندھی خاندان کی چھوٹی بہو مینکا بھلے ہی اپنی جیٹھانی سونیا، بھتیجے راہل گاندھی اور بھتیجی پرینکا کے خلاف کچھ بولنے سے کتراتی ہوں لیکن پرینکا نے ان کے خلاف روڈ شو کرکے حزب اختلاف کا مکمل کردار ادا کیا۔ اس دوران نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش تھا۔

کئی مقامات پر بچوں کے ساتھ پرینکا گاندھی نے سیلفی بھی لی اور نوجوانوں سے ہاتھ ملایا۔

ہاتھ جوڑ کر خواتین اور لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حمایت کی اپیل کی۔

روڈ شو میں پرینکا کے ساتھ ان کی بیٹی، امیدوار ڈاکٹر سنجے سنگھ، امیتا سنگھ، بہرائچ کی امیدوار ساوتری پھلے بھی موجود تھیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.