کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں مسلسل کسانوں کے لیے انصاف کی آواز بلند کی جارہی ہے۔
اس دوران پرینکا گاندھی نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ وہیں انہوں نے نام لیے بغیر سماجوادی پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
لکھنؤ میں دھرنے پر بیٹھی پرینکا گاندھی کے ساتھ نصیر الدین صدیقی، اجے کمار للو و دیگر سینئر رہنما موجود ہیں۔
اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود ہیں وہیں حفاظتی بندوبست کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لکھم پور پہنچے، متاثرین سے ملاقات کی
واضح رہے کہ اترپردیش کے لکھیم پور میں کسانوں پر تشدد کے بعد کانگریس پارٹی بی جے پی سمیت حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔