ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت کے خلاف بے روزگاری فارم بھرو مہم - کانگریس کے ریاستی ترجمان سچن راوت

اترپردیش میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس دوران کانگریس اترپردیش میں بے روزگاری کے ایشو کو اٹھانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

پرینکا کا حکومت کے خلاف بےروزگاری مہم
پرینکا کا حکومت کے خلاف بےروزگاری مہم
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 1:33 PM IST

آئندہ برس اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی تمام سیاسی پارٹیاں سرگرم ہیں۔ اس دوران کانگریس اب اترپردیش میں بےروزگاری کو ایشو بنا کر لوگوں سے بے روزگاری فارم بھروا رہی ہے اور مسلسل یوگی حکومت کی کمرزور پہلو پر حملہ کر رہی ہے۔

کانگریس کے ریاستی ترجمان سچن راوت کے مطابق ریاستی کانگریس کی جانب سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کا عمل ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور پارٹی کے کارکنان گھر گھر جاکر کر نوجوانوں سے بے روزگاری کے مسئلہ پر بات کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایس ایم ایس رجسٹریشن نمبر اور خاندان کی آمدنی سے متعلق سوالات بھی پوچھے جارہے ہیں۔

وہیں کانگریس کے ریاستی ترجمان سچن راوت نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت سے ہر ضلع میں صنعتیں کھولنے اور روزگار کی ضمانت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ملازمت نہ ہونے کی صورت میں بے روزگاری بھتہ دینے کی بھی مانگ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ حکومت افتتاح اور سنگ بنیاد سے آگے کچھ نہیں سوچتی ہے۔

مزید پڑھیں:

  • 'کانگریسی کارکن سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمی بڑھائیں'

واضح رہے کہ کانگریس اپنی انتخابی تشہیر کے لیے اتنی سنجیدہ ہے کہ ان تمام مطالبات کو ایک مہم کی شکل میں چلا رہی ہے اور پارٹی کارکنان ریاست کے ہر بلاک میں جا کر لوگوں کو اس سے آگاہ کررہے ہیں۔

لیکن ان سب کے درمیان سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا پرینکا کی اس حکمت عملی کا واقعی ریاست کے عوام پر کوئی اثر ہوگا، کیا ریاست کے نوجوان کانگریس کی طرف راغب ہوں گے، کیا کانگریس اس مہم کے ذریعے اپنی کھوئی ہوئی عوامی حمایت واپس حاصل کر پائے گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.