ETV Bharat / state

'اترپردیش حکومت نے غیرانسانی سلوک کیا' - لکھنئو

کانگریس کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر غیر انسانی سلوک کی حدیں پار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی پولیس بے بنیاد الزام لگا کر کانگریسی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رہی ہے۔'

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Dec 29, 2019, 7:14 PM IST

Updated : Dec 29, 2019, 8:39 PM IST

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی گزشتہ روز اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے دورے پر تھیں جہاں وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے میں ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے جا رہی تھیں لیکن پولیس نے انہیں جانے سے روک دیا۔

پرینکا گاندھی، ویڈیو

پرینکا نے بتایا کہ پولیس نے انہیں پکڑ کر کھینچا اور گرا بھی دیا، انہوں نے بتایا کہ پولیس کے ذریعے ان کے قافلے کو روکنے کے بعد وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جانے لگیں لیکن تب بھی پولیس نے ان کی موٹر سائیکل کو گھیر لیا جس کے بعد وہ پیدل چل کر اپنی منزل پر پہنچی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'اترپردیش حکومت نے غیر انسانی سلوک کی ساری حدیں پار کردی ہیں، کانگریس کی کارکن صدف ظفر واضح طورپر ویڈیو میں پولیس سے تشدد بھڑکانے والوں کو گرفتار کرنے کی بات کہہ رہی ہیں لیکن پولیس نے صدف پر جھوٹے الزامات عائد کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا۔
پرینکا نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 29, 2019, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.