ETV Bharat / state

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری سانحہ: پرینکا اور اکھلیش کی یوگی حکومت پر سخت تنقید - وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ دلت لڑکی نے بالآخر آج دہلی کے ہسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ 15 روز قبل اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی موت کی خبر کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ سماج وادی پارٹی، کانگریس و دیگر جماعتوں نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

Priyanka Gandhi attacks Yogi Adityanath government over declining law and order in UP
ہاتھرس اجتماعی عصمت دری سانحہ: پرینکا اور اکھلیش کی یوگی حکومت پر سخت تنقید
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 1:59 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہاتھرس میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ میں سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ کی دہلی کے ہسپتال میں موت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Priyanka Gandhi attacks Yogi Adityanath government over declining law and order in UP
ہاتھرس اجتماعی عصمت دری سانحہ: پرینکا اور اکھلیش کی یوگی حکومت پر سخت تنقید

سابق وزیراعلیٰ و سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے اجتماعی عصمت ریزی کی شکار دلت لڑکی کی موت پر شدید غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت پر تنقید کی انہوں نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں قانون کا راج نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہاتھرس اجتماعی آبروریزی واقعہ میں درندگی کی شکار ایک اور بے بس دلت بیٹی نے آخر کار دم توڑ دیا، نم آنکھوں سے اسے خراج، غیرسنجیدہ یوگی حکومت سے اب کوئی امید نہیں ہے۔

بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر نے بھی دلت لڑکی کی موت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے گذشتہ اتوار کو متاثرہ سے ملنے اور آتھراس کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی ٹوئٹ کرکے رسیات میں خواتین کے خلاف رونما ہونے والے مظالم کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آتھراس واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے اترپردیش حکومت سے اس سلسلہ میں سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مایاوتی نے اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ کے سلسلہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجے للو دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ چار حیوانوں نے 19 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرکے زبان بھی کاٹ دی تھی اور اسے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے بعد لڑکی کو دہلی کے ایمس منتقل کیا گیا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.