ETV Bharat / state

پرینکا نے یوگی حکومت کی تنقید کی - یوگی حکومت

اترپردیش میں 25ہزار ہوم گارڈ جوانوں کوہٹانے پر کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کی تنقید کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 3:29 PM IST

کانگریس کی مشرقی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہوم گارڈ کے 25ہزار جوانوں کو ہٹانے کے سلسلے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر آج سخت حملہ کیا اور کہا کہ 'اس نے ریاست کے محافظوں کے تہوار کو سونا کردیا ہے۔'

محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا 'تہوار پر والدین بچوں کےلئے مٹھائیاں، کپڑے، تحفے لے کر پہنچتے ہیں۔ اترپردیش کے 25000ہوم گارڈ اپنی پریشانی لے کر تہوار کے دن بھی مظاہرہ کررہے ہیں کہ حکومت ان کی بات سنے اور انہیں لکھ کر دے کہ انہیں نکالا نہیں جائےگا۔ بی جے پی حکومت نے ان محافظوں کے سارے تہوار سونے کردیئے۔'

کانگریس رہنما نے کہا کہ 'ریاست کا امن و قانون خراب ہے۔ ایسے میں زیادہ گارڈس اور پولیس فورس کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ریاستی حکومت کے سرپر پتہ نہیں کون سا فطور سوار ہے کہ وہ ہوم گارڈ کے 25ہزارجوانوں کے تہوار کو خراب کرکے انہیں نوکری سے ہٹانے پر بضد ہے۔'

انہوں نے ہوم گارڈ کے ان محافظوں کو ہٹائے جانے کے سلسلے میں بدھ کو بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بی جے پی حکومت نے اترپردیش میں کام کرنے والے ہوم گارڈ کے 25ہزار جوانوں کو دیوالی سے کچھ ہی دن پہلے نوکری سے نکالے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔'

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.