گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ یہ بات بہت پریشان کن ہے ۔ ایک طرف تو خواتین کے خلاف جرائم میں معاملے میں اترپردیش سب سے اوپر ہے اور دوسری جانب لڑکیاں کی تعلیم کے معاملے میں یہ ریاست سب سے نچلے مقام پر ہے۔
انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس اس کی حکومت نے بیٹیوں کو بچانے اور ان کی تعلیم سے متعلق جو نعرہ دیا ، اس کی منافی اس کی حکومت والی ریاست میں ہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں کو خود کی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نعرے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد بھی شرم کیوں نہیں آتی۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں تعلیم کے شعبے میں ایک سرکاری سروے کے حوالے کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں اترپردیش سب سے پھسڈی ، کیرالہ11، 12 ویں تک کی سطح پر سر فہرست۔