ETV Bharat / state

آئی پی ایل دیکھنے کے مطالبے پر قیدی دھرنا پر بیٹھے - سنٹرل جیل فتح گڑھ

یوپی کے فرخ آباد میں آئی پی ایل کے مطالبہ کے لئے ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی بھوک ہڑتال پر چلے گئے۔ اطلاع ملنے پر سینیئر سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کا مطالبہ جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

jail
central jail
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 4:05 PM IST

فرخ آباد: آئی پی ایل کا جادو اب قیدیوں کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، ضلع میں پیر کو سینٹرل جیل کے قیدیوں نے ٹی وی پر آئی پی ایل کرکٹ میچ دیکھنے کی مانگ کو لے کر بھوک ہڑتال کر دی۔ لکھنؤ میں منعقد میٹنگ میں حصہ لینے گئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ خبر ملنے پر لوٹ آئے۔ قیدیوں سے بات چیت کے بعد ان کی مانگ کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد ہڑتال ختم کرائی گئی۔

قیدیوں میں بڑھ رہے ذہنی بیمایوں کے مدنظر جیلوں میں انتظامیہ کی طرف سے ریاست بھر کے سبھی ضلعوں میں تفریحی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسی سمت میں بیرکوں میں ٹی وی کے علاوہ اسپیکر پر نغمے سننے اور یوک جیسی سہولیات شروع کی گئی تھی۔ سینٹرل جیل فتح گڑھ میں پیر کو قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ناشتے کا بائیکاٹ کردیا۔ قیدیوں نے ٹی وی پر آئی پی ایل کرکٹ میچ دیکھنے کی مانگ کی۔

سینیئر جیل سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شکلا میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے لکھنؤ گئے تھے۔ اچانک قیدیوں کے ہڑتال کی خبر ملنے پر جیل افسران کے ہاتھ پائوں پھول گئے۔ اس کی جانکاری ملتے ہی جیل سپرنٹنڈنٹ نے فتح گڑھ لوٹ کر قیدیوں سے بات چیت کی۔ کافی دیر بات چیت کے بعد قیدیوں کے نہ ماننے پر انہوں نے جلد ہی ٹی وی پر آئی پی ایل میچ دکھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد ہڑتال ختم ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.