ETV Bharat / state

وارانسی جیل میں ایک قیدی کی موت

قیدی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

وارانسی جیل میں ایک قیدی کی موت
وارانسی جیل میں ایک قیدی کی موت
author img

By

Published : May 27, 2020, 6:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے وارانسی کی ضلع جیل میں ایک قیدی کو دل کا دورہ پڑا جس بعد اس کی موت ہوگئی۔

خیال رہے کہ 376 کے معاملے میں اس قیدی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

وارانسی کے چوکہ گھاٹ میں واقع ضلع جیل میں راجستھانی کے سیکر ضلع کے رہنے والے ایک 29 برس کے قیدی کی بدھ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس قیدی کو سیکشن 376 کے معاملے میں ڈسٹرکٹ جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ پون تریویدی نے بتایا کہ راجستھان کے سیکر ضلع کا رہائشی 29 برس کے ہیمنت سینی بدھ کی صبح اچانک بیمار ہوگیا، گھبراہٹ کے باعث اس کے سینے میں شدید درد تھا، جب ڈاکٹرز نے قیدی کا معائنہ کیا تو اس قیدی کو فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا، لیکن ہسپتال میں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ ہیمنت سینی کو 31 جنوری کو وارانسی کے آدم پور تھانے سے ریپ کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔

فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھج دیا گیا ہے اور ہیمنت سینی کے لواحقین کو اس کی موت اطلاع دیدی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.