غازی آباد پارلیمانی حلقہ سے کانگریس پارٹی کی امیدوار ڈالی شرما کی حمایت میں پرینکا گاندھی نے آج کئی علاقوں میں روڈ شو کیا۔
وہاں سے پرینکا گاندھی کا قافلہ ڈاسنا گیٹ ہوتے ہوئے مالی واڈ چوک پہنچا۔ وہاں سے ان کا قافلہ کالکا گڑھی چوک ہوتے ہوئے کانگریس کے دفتر جاکر اختتام پذیر ہوا۔
پرینکا گاندھی کو دیکھنے کے لیے روڈ کے دونوں جانب عوام کا جم غفیر تھا۔ کئی لوگوں نے اپنے مکان اور دوکانوں کی چھت پر چڑھ کر پرینکا گاندھی پر پھول برسائے۔
اس دوران پرینکا گاندھی نے عوام کا ہلاکر خیر مقدم کیا اور کانگریس کی امیدوار ڈالی شرما کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔