ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے سگرا تھانہ علاقہ میں بے روزگار نوجوانوں نے بطور احتجاج منہ پر کالی پوت کر اور تھالی بجا کر وزیراعظم نریندر مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر نوجوانوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جس پر مودی حکومت کے خلاف نعرہ لکھا ہوا تھا۔ نوجوان اپنے ہاتھ میں تھالی بھی لیے ہوئے اور اور تالی بھی بجا رہے تھے اور منہ میں کالک لگائے ہوئے وزیراعظم مودی کو پیدائش کی مبارکباد دے رہے تھے۔
![ہریش مشرا نے کہا کہ کہ وزیراعظم نوجوانوں کی باتیں سنیں نوجوانوں کے درد کو سمجھیں اور ان کو روزگار فراہم کرائیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-vns-01-modi-birthday-celebrations-with-protesting-byte-visual-7200178_17092020101349_1709f_00347_275.jpg)
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس سیوا دل کے سابق ضلعی صدر ہریش مشرا نے بتایا کہ وزیراعظم کو یوم پیدائش کی بہت بہت مبارکباد، لیکن اس موقع پر ہم سبھی نوجوان بے روزگار ہیں۔ اس وجہ سے ہم اداس اور مایوس ہیں۔
![اس موقع پر نوجوانوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جس پر مودی حکومت کے خلاف نعرہ لکھا ہوا تھا نوجوان اپنے ہاتھ میں تھالی بھی لیے ہوئے اور اور تالی بھی بجا رہے تھے اور منہ میں کالی لگائے ہوئے وزیراعظم مودی کو پیدائش کی مبارکباد دے رہے تھے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-vns-01-modi-birthday-celebrations-with-protesting-byte-visual-7200178_17092020101356_1709f_00347_433.jpg)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان چھ برسوں میں جو کام کیے ہیں اس سے ملک کی صورتحال بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ ان تمام امور کو لے کر آج ہم سبھی لوگ ان کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں منہ پر کالک پوت کر ان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دے رہے ہیں تاکہ وزیراعظم کو احساس ہو کہ ملک کے حالات کتنے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
ہریش مشرا نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کی باتیں سنیں، نوجوانوں کے درد کو سمجھیں اور ان کو روزگار فراہم کرائیں۔