اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج پرائیمری اسکول کے ٹیچرز نے محکمہ بیسک تعلیم کے اکاؤنٹ افسر کے خلاف وکاس بھون میں جھاڑو لگا کر احتجاج کیا۔ ٹیچرس کا الزام ہے کہ اکاؤنٹ افسر کے دفتر میں بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ بیسک تعلیم کی کارکردگی سے محکمہ بیسک تعلیم کے ٹیچرس کے علاوہ مدارس کے ٹیچر بھی پریشان ہیں۔ وہ قبل میں ان کا گھیراؤ بھی کرچکے ہیں۔
اسی ضمن میں دوشنبے کو راشٹریہ شکشک مہاسنگھ کے زیر نگرانی بڑی تعداد میں ٹیچرس نے وکاس بھون میں جھاڑو لگایا اور اکاؤنٹ افسر کا گھراؤ کیا اور خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
مزید پڑھیں:
احتجاج کے دوران ٹیچرس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اکاؤنٹ افسر نے اپنی کارکردگی میں تبدیلی نہیں کی تو وہ ضلع کے تمام افسر اور محکمہ تعلیم سے متعلق تمام دفاتر میں اکاؤنٹ افسر کے خلاف پرچہ چسپہ کریں گے، اگر اس پر بھی کچھ نہیں ہوا تو وہ بھوک ہڑتال اور کریں گے۔