اساتذہ روز اسکول آئیں گے اور اسکول سے متعلق کام نمٹائیں گے۔ یہ عام فہم ہے کہ اسکولوں کے قیام کا اولین مقصد بچوں کو تعلیم دینا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کے سرپرست سخت ناراض ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب اسکول میں اساتذہ موجود ہیں، تو حکومت کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دینی چاہیے۔
بچوں اور اساتذہ کو کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے ضروری اشیاء مہیا کرانی چاہیے۔ اسکول آرہے اساتذہ بھی صرف در و دیوار تک رہے ہیں۔
کلاس روم میں بلیک بورڈ پر درج تاریخ اور کلاس ورک ابھی مٹا نہیں ہے کیونکہ اس کے آگے کا سبق لینے والے طلبا ندارد ہیں۔
محکمہ تعلیم کے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ سے پرائمری اور جونیئر اسکولوں کا مستقبل مشکل میں ہے۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسکول میں مڈ ڈے میل کا انتظام رہتا ہے، جس کی وجہ سے یہ بچے ایک وقت اسکول میں ہی کھانا کھاتے ہیں۔
اسکول طویل وقت تک بند ہونے سے یہ بچے کسی دوسرے فعل میں مشغول ہو جائیں گے۔ ان کا دوبارہ واپس لوٹنا بہت مشکل ہوگا۔