ETV Bharat / state

کورونا سے بچاؤ ضروری، آئندہ سال محرم منائیں گے: مولانا کلب جواد - اترپردیش نیوز

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ، 'کورونا وبا کے چلتے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اگر زندگی رہی تو اگلے سال پہلے کی طرح محرم الحرام عقیدت کے ساتھ منائیں گے۔'

maulana kalbe jawad
مولانا کلب جواد
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 8:51 PM IST

لکھنؤ کا محرم الحرام قدرے مختلف ہے کیونکہ یہاں پر دو ماہ آٹھ دن کا محرم ہوتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے امثال نہ پہلی محرم سے روز عاشورہ تک مجلس، ماتم، عزاداری اور نہ ہی تعزیہ داری ہو پائی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا کلب جواد نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ، 'ایراق، ایران میں بھی سرحدیں سیل کردی گئی ہیں تاکہ باہر کے لوگ کربلا آکر زیارت نہ کر سکیں۔

ہمارے ملک میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر لکھنؤ کی بات کریں تو یہاں بھی بڑی تعداد میں کورونا مریض ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اگر حکومت کی جانب سے اجازت مل بھی جاتی، تب بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔'

مزید پڑھیں:

'ہم شرانگیزی اور منفی رپورٹنگ کے خلاف ہیں'

مولانا کلب جواد نے کہا کہ، 'اسلام بھی احتیاط کرنے کا حکم دیتا ہے لہذا ہم لوگ آئندہ سال پہلے کی طرح محرم الحرام منائیں گے۔ یہ اسلام بھی کہتا ہے، ہمارے علماء بھی کہتے ہیں اور ڈاکٹروں کا بھی ماننا ہے کہ اس مہلک بیماری سے بچاؤ ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.