ETV Bharat / state

قتل کے معاملے کو ختم کرنے کا دباؤ - The victim demanded action against the accused

بہرائچ کے گاؤں کٹھوتیہ میں کچھ شرپسندوں نے ونے نشاد کو پیٹ پیٹ کر گزشتہ دنوں قتل کر دیا، معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس مہلوکین کے بیوی پر معاملے کو رفع دفع کرنے کا دباؤ بنا رہی ہے ۔

قتل کے معاملے کو ختم کرنے کا دباؤ
قتل کے معاملے کو ختم کرنے کا دباؤ
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 8:38 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے تھانہ مورتیہ کے تحت آنے والے گاؤں کٹھوتیہ میں کچھ شرپسندوں نے ونے نشاد کو پیٹ پیٹ کر گزشتہ دنوں قتل کر دیا، معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس مہلوکین کے بیوی پر معاملے کو رفع دفع کرنے کا دباؤ بنا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 23 اپریل کو ونے نشاد کو کچھ شرپسندوں نے شدید طور سے پٹائی کی جس کے سبب31 مئی کو اس کا انتقال ہوگیا۔ ونے کی بیوی منی دیوی کی کافی کوششوں کے بعد تھانہ میں شوہر کے قتل کا معاملہ درج کیا گیا۔ لیکن اب تک ملزمین کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

قتل کے معاملے کو ختم کرنے کا دباؤ ۔ ویڈیو

مقتول ونے کی بیوی منی دیوی کے مطابق 21 جون کو ایک ملزم ان کے گھر پہنچا اور اس سے فحش باتیں کرتے ہوئے اپنے ساتھ رکھنے کی باتیں کرنے لگا ۔اس معاملے پر پولیس بھی متاثرہ کے اہل خانہ کو صلح کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

معاملے سے متعلق متاثرہ نے پولیس کپتان بہرائچ سے ملاقات کرکے ملزمین پر کاروائی کی مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ معاملے کے پیش نظر افسر موتی پورو کملیش سنگھ نے بتایا کہ میری میعاد سے قبل اس معاملے میں حتمی رپورٹ بنائی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.