ETV Bharat / state

Press Conference غلط دوا سے مریض کے لیور میں ہوا تھا انفیکشن، انتظامیہ سے جانچ کا مطالبہ - علیگڑھ تھانہ کے تحت کوارسی کے علاقے دھورہ

ضلع علیگڑھ تھانہ کے تحت کوارسی کے علاقے دھورہ کے میڈیسا ہسپتال میں گزشتہ روز اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جب ڈینگی کے مریض کو برانڈڈ ادویات تجویز کی گئی تھیں جس کے سبب مریض کی حالت مزید خراب ہوئی اور اس کا لیور انفیکشن سے متاثر ہوا۔ Press Conference

غلط دوا سے مریض کے لیور میں ہوا تھا انفیکشن، انتظامیہ سے جانچ کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 7:37 PM IST

علیگڑھ:اترپردیش میں ضلع علیگڑھ تھانہ کے تحت کوارسی کے علاقے دھورہ میں مریض کے رشتہ دار محمد عامر منٹو نے پریس کانفرنس کرکے میڈیسا ہسپتال پر سنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو میڈیسا ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل مریض کو 25 اکتوبر تک جگر کی کوئی شکایت نہیں تھی لیکن میڈیسا اسپتال میں غلط اور نقلی ادویات دینے سے مریض کا جگر انفیکشن سے متاثر ہوا جو انتہائی تشویشناک تھا۔ Press Conference Against Medisa Hospital Aligarh In Uttar Pradesh

عامر نے مزید بتایا کہ اس کی شکایت ہم نے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے تھی جس کے بعد سے ہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے سی ایم) اس پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت کے طور پر 25 دستاویزات سمیت تین تین جی بی کی پانچ سی ڈی بھی علیگڑھ انتظامیہ کو دی ہے۔ انہوں نے فوری طور پرر میڈیسا ہسپتال کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

غلط دوا سے مریض کے لیور میں ہوا تھا انفیکشن

میڈیسا اسپتال میں رجسٹریشن کے بغیر لیبارٹری چل رہی ہے اور کئی دیگر الزامات کی شکایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سی ایم پورٹل، اے ڈی اے، فائر بریگیڈ سمیت دیگر محکموں سے کی گئی۔ میڈیسا ہسپتال میں داخلے سے قبل مریض کے ایل ایف ٹی ٹیسٹ کی رپورٹ اور میڈیسا ہسپتال سے مریض کو لے جانے کے بعد تمام رپورٹس منسلک کر دی گئی ہیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ میڈیسا ہسپتال میں داخلے سے پہلے ایل ایف ٹی رپورٹ میں ایس جی او ٹی نارمل یعنی 45 پوائنٹس پر ہے جو کہ 24 گھنٹے میں فوراً ہی بڑھ کر 430 پوائنٹس تک پہنچ گئی ۔اگلے ہی دن یعنی 27 اکتوبر 2022 کو جو 30 تاریخ تک مستقل بڑھتے بڑھتے 1400 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Attack on Kashmiri Student in AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طالب علم پر حملہ، ایف آئی آر درج

میڈیسا ہسپتال سے مریض کو لے جانے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر 31 تاریخ کی رپورٹ میں 1100 ہو گئی اگلے دن مزید کمی آئی اور جو مستقل کم ہوتی رہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیسا ہسپتال میں دی جانے والی دوائیوں کی وجہ سے یہ بڑا اور مریض کا جگر خراب ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔

مریض کے ایڈووکیٹ چودھری افراہیم حسین نے کہا کہ ایسے جعلی ہسپتالوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ میڈیسا اسپتال میں مریض کے ساتھ غلط سلوک سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مریض کی جان کو خطرہ تھا، اس لئے اسپتال اور ڈاکٹر عاصمہ سعید کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری ڈاکٹر ہو کر پرائیویٹ پریکٹس کرنے کا گناہ کرنے والے ڈاکٹر نثار احمد کو بھی نوکری سے برطرف کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں مریض کے رشتہ دار اور وکیل نے علیگڑھ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے میڈیسا اسپتال کے خلاف جلد سے جلد اعلی سطح کی جانچ کرکے اس طرح کے تمام ہسپتالوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیاPress Conference Against Medisa Hospital Aligarh In Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.