ETV Bharat / state

Ram Nath Kovind: صدرِ جمہوریہ 26 اگست سے اتر پردیش کے دورے پر

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اپنے چار روزہ دورے پر 26 اگست کو لکھنؤ پہنچیں گے۔ اس دوران صدر جمہوریہ ایودھیا میں رام مندر جائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ لکھنؤ اور گورکھپور کے کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

lucknow
لکھنؤ
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:53 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند دو ماہ کے اندر ایک بار پھر چار روزہ دورے پر 26 اگست کو لکھنؤ آرہے ہیں۔ صدر جمہوریہ اپنے اس سفر کے دوران دو دن لکھنؤ میں دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد 28 اگست کو گورکھپور میں پروگرام میں حصہ لینے پہنچیں گے۔ اس کے بعد 29 اگست کو صدر جمہوریہ پریسیڈینشیل ٹرین سے لکھنؤ سے ایودھیا تک کا سفر طے کریں گے۔

lucknow
لکھنؤ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ پہلے تین دن کا تھا۔ 27 اگست سے لے کر 29 اگست تک سفر کرنا تھا، لیکن پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے اب 26 سے لے کر 29 اگست تک صدر جمہوریہ اتر پردیش دورے پر ہوں گے۔ صدر جمہوریہ 26 اگست کو بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت کریں گے۔ وہیں 27 اگست کو لکھنؤ میں سینک اسکول کی ہیرک جینتی پر پوسٹل اسٹامپ کا اجرا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی 1000 افراد کی گنجائش والے اسکول کے آڈیٹوریم کا بھی اجرا کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ منوج پانڈے سینک اسکول میں طلبہ کے لیے ہاسٹل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سینک اسکول کے بانی سابق وزیر اعلیٰ سمپورنانند کے ایک بڑے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کے پیش نظر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا خطاب

رام ناتھ کووند 28 اگست کو گورکھپور جائیں گے اور وہاں آیوش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد گورکھ ناتھ یونیورسٹی میں ہسپتال عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔ 29 اگست کو صدر کووند صبح نو بجے لکھنؤ کے چار باغ سے پریسیڈینشیل ٹرین سے ایودھیا جائیں گے۔ تقریباً 11:30 بجے ایودھیا پہنچیں گے اور رام للا کے درشن کریں گے۔ اسی دن صدر جمہوریہ لکھنؤ واپس آجائیں گے اور راج بھون میں رات کو رکیں گے۔ اگلے دن 30 اگست کو صبح صدر جمہوریہ دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.