صدر رام ناتھ کووند دو دن لکھنؤ میں رہیں گے۔ چارباغ ریلوے اسٹیشن سے راج بھون تک 'ہائی سکیورٹی زون' بنایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کمانڈوز سمیت پی اے سی اور سول پولیس کے تقریباً دو ہزار اہلکار تعینات رہیں گے۔
جب کہ ہر 500 میٹر پر ایک گزیٹڈ آفیسر تعینات کیا جائے گا، جو فورس کو ہدایت دیں گے۔ تقریباً 200 سکیورٹی اہلکار 'روف ٹاپ ڈیوٹی' کی کمان سنبھالیں گے۔ اتوار کے روز اے ڈی جی، پولیس کمشنر سمیت متعدد افسران نے ریلوے اسٹیشن سے ہوائی اڈے تک سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
جوائنٹ پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر پیوش موردیا نے بتایا کہ صدر کے لئے چار باغ ریلوے اسٹیشن سے کینٹ ہوتے ہوئے راج بھون اور وہاں سے لوک بھون تک جانے کا مرکزی راستہ بنایا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں چار باغ اسٹیشن سے برلیگٹ چوراہے کے راستے راج بھون تک جانے کے لئے ایک اضافی روٹ بنایا گیا ہے۔ یہاں سے واپس ائیرپورٹ پہنچنے کے لئے کینٹ سے ایک وی آئی پی راستہ بنایا گیا ہے۔
وہیں ایس پی ٹریفک رئیس اختر نے کہا کہ کسی بھی مقام پر 10 منٹ سے زیادہ ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولینس یا فائر بریگیڈ کی گاڑی کو گرین کوریڈور دے کر انہیں منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے لئے تمام راستوں پر 5 انٹرسیپٹر وین چلتی رہیں گی۔
اس کے علاوہ ان اسپتالوں کے تمام سیف ہاؤسز میں ماہر ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ جس میں امراض قلب، ہڈیوں کے ماہر سمیت اسٹاف نرسز اور ٹیکنیشن شامل ہیں۔ نیز کورونا کے پیش نظر ٹیم کے تمام ممبران کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ ہر ایک اہلکار کو آئی ڈی دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی بتائیں کہ 2024 میں وزیر اعظم کا چہرہ کون ہوگا: سبرامنیم سوامی
واضح رہے کہ اتوار کے روز موک ڈرل (mock drill) کے ذریعہ سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔