ETV Bharat / state

Samajwadi Lohia Wani: سماجوادی پارٹی کے لوہیا وانی سیل کے صدر نے استعفی دیا - اعظم خان کے معاملے پر نوین شرما نے استعفی دیا

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی محمد اعظم خان کے معاملے میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کی خاموشی سے سماجوادی پارٹی کارکنان کے اندر ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اسی سمت میں لوہیا وانی کے شہر صدر نوین شرما نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے Samajwadi Party president Lohia Wani resigns۔

Samajwadi Lohia Wani
Samajwadi Lohia Wani
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 10:48 PM IST

رامپور: سیتاپور جیل میں دو سال سے بھی زائد عرصہ سے بند سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماء اور ریاست اترپردیش کے رامپور سے ممبر اسمبلی اعظم خاں کے معاملوں پر اکھلیش یادو کی خاموشی سے اعظم خاں کے حامی سخت ناراض ہیں اور مختلف مقامات پر لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں آج سماجوادی لوہیا واہنی کے شہر صدر نوین شرما نے عہدے سے استعفی دے دیا Naveen Sharma resigns over Azam Khan's case۔

اعظم خاں معاملوں پر اکھلیش یادو سے ناراض سماجوادی لوہیا واہنی کے شہر صدر نوین شرما نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے نام تحریر کئے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سماجوادی لوہیا واہنی کے شہر صدر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ دو سال سے بھی زائد عرصہ سے محمد اعظم خاں جیل میں قید ہیں اور آپ اس دوران صرف ایک بار ہی ان سے ملنے گئے ایسا کیوں؟ ملائم سنگھ یادو تو ایک بار بھی ملنے نہیں گئے۔ آپ نے صوبہ میں ان سے متعلق کوئی اسکیم بھی نہیں بنائی۔ سوار ٹانڈہ کے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم 20 ماہ جیل میں رہ کر آئے آپ نے ان کو بھی مناسب عزت نہیں دی۔

مزید پڑھیں:

نوین شرما نے مزید کہا کہ محمد اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ بھی گیارہ ماہ جیل میں رہ کر آئیں ہیں۔ اکھلیش یادو جی آپ یہاں بھی خاموش رہے۔ آپ نے محمد اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ کے لئے کوئی اسکیم نہیں بنائی۔ اکیلا کیوں چھوڑ دیا گیا؟ میں نے اور میری اکھنڈ برہمن سبھا نے نہ جانے کتنے ہون پوجن کئے۔ جنم اشٹمی کے دن جمنا جی کے چرنوں میں 108 دیپ دان کئے اور محمد اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو نے کیا غلط کہا اور آپ کا جواب میڈیا کے سامنے یہ آیا کہ دو ماہ پہلے کیوں نہیں سوچا۔ اکھلیش جی اگر دو ماہ پہلے سوچ لیتے تو 111 سیٹیں بھی نہیں مل پاتیں شاید گیارہ ہی رہ جاتیں۔ صرف اعظم خاں کے پیار و محبت اور آشرواد سے ہی 111 سیٹیں مل پائی ہیں۔ اگر پالیسی نہیں بدلی تو میں اپنے عہدے سے استعفی دیتا ہوں اور اگر کہیں ایسا نہ ہو کہ میں سماجوادی پارٹی سے ہی مستعفی ہو جاؤں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.