ETV Bharat / state

محمد علی جوہر یونیورسٹی اراضی کیس: ایس آئی ٹی نے اضافی ملزمین کی فہرست پیش کی - کسانوں کی اراضی

ریاست اترپردیش کے رامپور میں کسانوں کی اراضی کو محمد علی جوہر یونیورسٹی میں شامل کیے جانے کے تنازعہ میں ایس آئی ٹی نے اضافی 9 ملزمین کا ایک پرچہ داخل کیا ہے جس میں رکن پارلیمان اعظم خاں کے بڑے فرزند ادیب اعظم، اعظم خاں کی ہمشیرہ افسانہ نگار نکہت افلاک اور چمروہ کے رکن اسمبلی نصیر احمد خاں کا نام بھی سر فہرست شامل ہے۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی اراضی معاملہ
محمد علی جوہر یونیورسٹی اراضی معاملہ
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 1:18 PM IST

دراصل اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو اعلیٰ تعلیم سے جوڑنے کے مقصد سے رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنے سماج وادی دور حکومت میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نام سے ایک بڑے تعلیمی ادارے کی جب بنیاد رکھی تو اس کے لیے بڑے پیمانے پر کسانوں سے بھی اراضی خریدی گئی تھیں۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی اراضی معاملہ : ایس آئی ٹی نے اضافی ملزمین کی فہرست پیش کی

15 برس کا عرصہ گزرنے کے بعد پولیس انتظامیہ اور کسانوں کی جانب سے تقریباً 27 مقدمات اس بات کو لے کر درج کرائے گئے۔ جن میں بانی یونیورسٹی اور رکن پارلیمان اعظم خاں پر الزامات عائد کیے گئے کہ انہوں نے کسانوں سے جبراً ان کی اراضی حاصل کی تھیں۔

کسانوں کی اراضی سے متعلق مقدمات اور دیگر معاملوں کے تحت اعظم خاں فی الحال اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ سے خود سپردگی کے بعد عدالتی حراست میں سیتاپور جیل میں قید ہیں۔

وہیں رامپور پولیس انتظامیہ کی جانب سے اعظم خاں کے معاملوں کے لیے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے آج کسانوں کی اراضی کو جوہر یونیورسٹی میں شامل کیے جانے کے الزام میں 9 نئے ملزمین کے ناموں کی فہرست عدالت میں پیش کی ہے جن میں رکن پارلیمان اعظم خاں کے بڑے فرزند ادیب اعظم، اعظم خاں کی ہمشیرہ معروف افسانہ نگار نکہت افلاک اور چمروہ کے ایم ایل اے نصیر احمد خاں کا نام بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.