ETV Bharat / state

بریلی: یونانی میڈیکل کالج کی تعمیری کام کی تیاریاں زوروں پر

بریلی میں یونانی میڈیکل کالج کی تعمیری کام کی تیاریاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی نے یونانی میڈیکل کالج کا سائٹ پلان تیار کرنے والی کمپنی کے نام پر مہر لگا دی ہے۔

بریلی: یونانی میڈیکل کالج کی تعمیری کام کی تیاری تیز

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:31 AM IST

پی ڈبلیو ڈی محکمہ فن تعمیر کمپنی کو سائٹ پلان تیار کرنے کے عوض میں ایک کروڑ اور 95 لاکھ روپے بطور فیس ادا کرے گی۔

بریلی: یونانی میڈیکل کالج کی تعمیری کام کی تیاری تیز

کمپنی نے یونانی میڈیکل کالج کا سائٹ پلان تیار کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اترپردیش حکومت یونانی میڈکل کالج پر کل 129 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ بریلی میں اسٹیڈیم روڈ کے نزدیک حجیاپور میں 27 ہزار مربہ میٹر زمین پر یونانی میڈیکل کالج تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یونانی میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ 100 بیڈ کا ہسپتال اور ہاسٹل بھی تمعیر ہونے کی تجویز کو منظوری مل چکی ہے۔

اتر پردیش حکومت نے اس منصوبہ کو (پرائم منسٹر پبلک ڈویلپمنٹ پروگرام) وزیر اعظم عوامی ترقی پروگرام کے تحت بجٹ جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے اتر پردیش حکومت کو پہلی قسط کے طور پر 39 کروڑ روپے کی رقم کو مختص کیا ہے۔ اب پی ڈبلیو ڈی نے اس کالج کے تعمیر کی تیاری متام سطح پر شروع کر دی ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کواٹر نے ٹینڈر کے ذریعے یونانی میڈیکل کالج کی ڈیزائننگ کمپنی کو حتمی شکل دی ہے۔ لکھنؤ کے گومتی نگر کی کمپنی سائٹ پلان تیار کرےگی۔

سائٹ پلان کی مکمل منظوری کے بعد میڈیکل کالج تعمیر کرنے والی کمپنی طے کی جائےگی۔ شہر کے حجیاپور وارڈ کی جس زمین پر یونانی میڈیکل کالج تعمیر ہونا ہے، وہاں مقامی رہائشیوں کا غیر قانونی قبضہ برقرار ہے۔

بریلی میونسپل کارپوریشن نے زمین سے قبضہ ہٹانے کی کارروائی نہیں کی ہے۔ میڈیکل کالج کی زمین پر کباڑ کے کئی ڈھیر ہیں۔ جھوپڑی ڈال کر کچھ لوگ وہاں بقائدہ رہنے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے خراب ٹائر ڈال کر بھی غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔ بہرحال بریلی میں تعمیر ہونے والا یونانی میڈیکل کالج لکھنؤ کے یونانی میڈیکل کالج کی طرز پر ہی تعمیر کیا جائےگا۔

یونانی میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر نے سائٹ پلان تیار کرنے والی کمپنی سے لکھنؤ کے میڈیکل کالج کی طرز پر نقشہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فی الحال بریلی میں یونانی میڈیکل کالج تعمیر ہونے سے یہاں کی اقلیتی طبقہ کے لیئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.