کانگریس سینئر لیڈر موہن پرکاش کے مطابق روڈ شو کا آغاز پنڈت مدن موہن مالویہ کی مورتی سے ہوگی اور اس کا اختتام کاشی وشوناتھ پر ہوگا۔ روڈ شو کے اختتام کے بعد محترمہ واڈرا کاشی وشو ناتھ مندر میں پوجا بھی کریں گی۔
ملحوظ رہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کی جانب سے اجے رائے کو امیدوار بنائے جانے کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے جب پرینکا وارانسی کا دورہ کررہی ہیں۔ رائے نے 2014 کے انتخابات میں بھی وزیر اعظم کے خلاف وارانسی سے انتخاب لڑا تھا۔ 2014 میں مسٹر رائے تیسرے مقام پرتھے۔
اجے رائے کو کانگریس کا امیدوار بنائے جانے سے قبل یہ خبر گردش میں تھی کہ پرینکا گاندھی واڈرا وارانسی سے وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف انتخابی میدان میں اتر سکتی ہیں۔بہر حال اب وارانسی سے کانگریس کے موجودہ امیدوار اجے رائے نے کہا کہ کانگریس مسٹر مودی کے خلاف الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ’’ کانگر یس کا ہر مرد و خاتون کارکن 19 مئی کےلئے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرر ہا ہے۔