بارہ بنکی ضلع کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں بدھ کے روز تمام الیکشن افسر اور معاون الیکشن افسر جمع ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ماہر ٹرینرس کے ذریعہ انتخابی عمل کی تمام جانکاریاں اور باریکیاں بتائی گئیں۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے خود افسران کو یہ تمام باریکیاں بتائیں۔ رواں برس ہونے والے پنچایت انتخابات میں متعدد تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ کا ماننا ہے کہ ان تمام تبدیلیوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنا اشد ضروری ہے۔ وہیں دوسری جانب پولیس لائن کے پریڈ گراؤنڈ میں پولیس نے انتخابات کے دوران کسی بھی مشکل سے مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لئے اینٹی رائٹ ماک ڈرل کیا۔
مزید پڑھیں:
سندر بھاٹی گینگ نے ہفتہ وصولی کا کام پھر کیا شروع
تشدد جیسے حالات پیش آنے پر ان سے کیسے نمٹنا ہے، اس کی ٹریننگ دی گئی۔