کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل ہو رہے اضافے کے متعدد اسباب ہوسکتے ہیں لیکن ان میں بڑی وجہ عوام کا حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل نا کرنا یعنی گھر سے باہر فیس ماسک کے بے غیر نکلنا اور سماجی فاصلہ کا خیال نا رکھنا۔
اس سلسلے میں گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا انتظامیہ بھی اب محتاط ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ تمام تر احتیاطی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کورونا کے بڑھتے کیسیز پر قابو پایا جا سکے۔
اس تناظر میں محکمہ جاتی افسران کے ذریعہ بیداری کے ایک وسیع سلسلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ ڈی ایم سہاس ایل وائی کی ہدایت پر بلاک بسرکھ کے پنچایت دوجانہ میں منادی کے ذریعہ پورے گاؤں میں وسیع تشہیر کر کے لوگوں کو باخبر کیا گیا۔
چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے یہ پروگرام ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے چلایا جارہا ہے تاکہ گاؤں والوں کو اس خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔