ETV Bharat / state

Omicron Precautions: اومیکرون کے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے: رامپور ڈی ایم

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 6:13 PM IST

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ 'اومیکرون' Omicron کے اثرات کے پیش نظر رامپور ضلع میں ضروری احتیاط اختیار کرنے کے مقصد سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ نے کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

رامپور میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ
رامپور میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ Rampur District Magistrate رویندر کمار ماندڑ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے کووڈ کی نئی قسم 'اومیکرون' سے متعلق جانکاری دی۔

رامپور میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

انہوں نے کہا کہ اس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام لوگوں کو کووڈ پروٹوکال Covid Protocol پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور جن لوگوں نے ابھی تک کورونا ویکسین Corona Vaccination نہیں لگوائی ہے انہیں جلد سے جلد لگوا لینا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ، بوسٹن، نیدر لینڈ، یو کے، پرتگال، آسٹریلیا، اٹلی، جرمنی اور ہانگ گانگ سمیت 18 ممالک میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

رویندر کُمار نے مزید کہا کہ دنیا کے ان ممالک میں نئے ویریئنٹ کے معاملوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت نے ملک میں اس کے خطرے کے پیش نظر تشویش ظاہر کی ہے اور اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈی ایم نے کہا کہ اس نئے ویریئنٹ سے بچنے کے لیے تمام لوگوں کو ماسک اور سماجی فاصلہ جیسے تحفظاتی اقدامات پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہونا بیحد ضروری ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اس موقع پر کورونا ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تیزی سے ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔ ضلع میں تقریباً 300 ٹیمیں اس کام کو پوری مستعدی کے ساتھ کر رہی ہیں۔ اب تک عالمی سطح کے تجربہ کی بنیاد پر ایسا محسوس کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لینے پر وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے مضر اثرات میں تخفیف دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک طے شدہ عمر کے جن لوگوں نے کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے کی پہلی ڈوز نہیں لگوائی ہے وہ جلد لگوا لیں اور جنہوں نے پہلی ڈوز لگوالی ہے وہ بھی طے شدہ وقت مکمل ہونے پر دوسری ڈوز لے لیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مزید کہا کہ 'پہلے کورونا وائرس کے دوران دیگر اضلاع میں قائم ٹیسٹنگ لیب سے رپورٹ منگوانی پڑتی تھی لیکن اب خوشی کی بات یہ ہے کہ ضلع میں آر ٹی پی سی آر لیب قائم ہو چکے ہیں اس لیے اب لوگوں کو کووڈ رپورٹ کے لیے لمبے وقت تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

نئے ویریئنٹ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں بھی نئے ویریئنٹ سے محفوظ رہنے کے پیش نظر دوبارہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے تحت دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی خصوصی طور پر نگرانی اور جانچ کے لیے شہری و دیہی علاقوں میں نگرانی کمیٹیوں کو تشکیل دیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.