اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر سے شروع ہونے والے کورونا ٹیکے کی ’پریکاشن ڈوز‘(احتیاطی خوراک) لیں تاکہ کورونا اور اس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر زندگی اور روزگار کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ Precaution dose of Covid vaccine to high Risk Population Begins Today
اتر پردیش میں حکومت نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر زیادہ خطرے کی زد میں آنے والوں کو ٹیکے ’پریکاشن ڈوز‘ لگانے کے لیے آج سے شرو ہونے والی مہم کو ترجیح دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صحت اہلکاروں اور 60 سال سے زیادہ عمر والے سینیئر سٹیزن کے علاوہ انتخابی عمل میں تعینات ہونے والے اہلکاروں کو بھی ’فرنٹ لائن ورکر‘ کی کٹیگری میں رکھتے ہوئے ان سبھی کو پریکاشن ڈوز کے دائرے میں شامل کیا ہے۔Precaution Dose of Covid Vaccine
دریں اثنا، ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1115 کورونا متاثر ہ پائے جانے کے بعد حکومت الرٹ موڈ پر ہے۔ مسٹر یوگی نے پیر کو لکھنؤ میں کووڈ کمانڈ سینٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران مسٹر یوگی نے ٹویٹ کر کے کہا، ’عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں آج سے ہیلتھ ورکر، فرنٹ لائن ورکر اور 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراکیں دینا شروع ہو گیا ہےُ۔ انہوں نے ’پریکاشن ڈوز‘ کو ٹیکہ جیت کاقرار دیتے ہوئے اپیل کی،’ٹیکہ لگوا کر ہی زندگی اور روزگار کی حفاظت اور کورونا کی شکست یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ ٹیکہ ضرور لگوائیں‘۔precaution dose of COVID-19 vaccine in India
ریاستی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے سخت مہم، ٹیسٹ اور فوری علاج اور تیز ٹیکہ کاری کی پالیسی کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال قابو میں ہے۔ حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی کل تعداد 25974 ہے۔ ان میں سے 25445 افراد ’ہوم آئسولیشن‘ میں صحت فوائد لے رہے ہیں۔Precaution dose of Covid vaccine to high Risk Population Begins Today
یہ واضح ہے کہ بہت کم لوگوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 22 ہزار 428 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے 7695 کورونا متاثرہ پائے گئے۔ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد گوتم بدھ نگر میں 1149 اور دارالحکومت لکھنؤ میں 1115 پائے گئے ہیں۔
یو این آئی