ETV Bharat / state

Exhibition for Women in Aligarh علی گڑھ میں رمضان سے قبل خواتین کیلئے خصوصی نمائش - اسلام کا پاک مہینہ رمضان المبارک

رمضان المبارک سے قبل علیگڑھ سٹی سینٹر میں خواتین کے لیے ایک خصوصی نمائش (Pre Ramdan Exhibition) کا اہتمام غیر مسلم تنظیم نے کیا جس میں پاکستانی سوٹ خواتین کی پہلی پسند بن رہے ہیں۔ Exhibition for Women in Aligarh

علی گڑھ میں رمضان سے قبل خواتین کے لئے خصوصی نمائش

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 3:06 PM IST

علی گڑھ میں رمضان سے قبل خواتین کے لئے خصوصی نمائش

علیگڑھ: اسلام کا پاک مہینہ رمضان المبارک قریب ہے جس میں مسلم مرد و خواتین سبھی صبح سے لے کر شام تک روزہ رکھ کر عبادت کرتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے خواتین کا گھر سے نکالنا کم اور مشکل اس لئے بھی ہو جاتا ہے کیونکہ وہ روزے کی حالت میں ہی گھر کے کام، صبح صحری، شام میں افطار کا انتظام کرنے کے علاوہ عبادت اور بچوں کی دیکھ بھال وغیرہ میں مصروف رہتی ہیں۔

رمضان کے مہینے میں مسلم خواتین کی گھر میں عبادت اور مصروفیات کے پیش نظر غیر مسلم تنظیم پراگتی فیشن کی جانب سے علیگڑھ سٹی سینٹر میں خصوصی خواتین کے لئے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے بآسانی خواتین اپنے لئے رمضان اور عید کی خریداری کر رہی ہیں۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو آرگنائز کرنے والی تنظیم اور آرگنائزر غیر مسلم ہیں۔ جنہوں نے مسلم خواتین کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے رمضان اور عید کے مطابق مختلف قسم کے سوٹ، زیورات، چوڑیاں، گھر کی سجاوٹ والی چیزیں اور پاکستانی سوٹ کو بھی نمائش کا حصہ بنایا جو خواتین کی پہلی پسند بن رہے ہیں۔ پاکستانی سوٹ کی فروخت کرنے والی خاتون نے بتایا کہ پاکستانی سوٹ، کاٹن سوٹ، بن سید، لون کے سوٹ کی فروخت ہم یہاں کر رہے ہیں جن کی قیمت 250 سے 6000 تک ہیں، خواتین کی بڑی تعداد پاکستانی سوٹ کو پسند کر رہی ہے اور ان کی خریداری بھی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University اے ایم یو میں جمعیت علماء ہند کے وفد کا استقبال

اسکول ٹیچر نے پاکستانی سوٹ کی خریداری کے وقت بتایا رمضان میں خواتین گھر کے کاموں اور عبادت میں مصروف رہتی ہیں اس لئے خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رمضان اور عید کی خریداری رمضان سے قبل کرلیں اسی لئے ہم بھی یہاں خریداری کرنے آئے ہوئے ہیں اور یہاں پاکستانی سوٹ مناسب قیمت ہونے کے سبب خواتین کی پہلی پسند بن رہے ہیں۔ پری رمضان نمائش کی آرگنائزر رمپی منوجا نے بتایا خواتین کے لئے ایک چھت کے نیچے انکے اور گھروں کے لئے عمدہ اور مختلف قسم کی چیزوں کی خرید فروخت کے لئے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.