ETV Bharat / state

امروہہ: اعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون

کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع امروہہ میں رامپور کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون کیا گیا۔

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 11:38 AM IST

امروہہ: آعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون
امروہہ: آعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون

اُترپردیش کے ضلع امروہہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے رامپور کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون کیا گیا۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر سچن چودھری نے امروہہ میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر میں رام پور کے رکن پارلیمینٹ اعظم خان کی جیل سے رہائی اور صحت یابی کے لیے ہون کرایا۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سچن چودھری نے کہا کہ 'کورونا کے دوران سنگین جُرم میں ملوث قیدیوں کو پیرول پر جیل سے رہا کیا گیا، لیکن ایسے ماحول میں بھی رام پور کے ممبر پارلمینٹ اعظم خان اور ان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ اور بیٹا عبداللہ اعظم کو جیل میں ہی رکھا گیا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ پوری کارروائی سیاسی سازش کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:Pegasus Spyware: جاسوسی کے انکشاف پر کس نے کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ 'اب جب اعظم خان صاحب کو علاج کی ضرورت ہے تو حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے، سچن چودھری نے کہا کہ 'ہر وقت ایک جیسا نہیں رہتا، حکومت میں موجود لوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آج نہیں تو کل انہیں کُرسی سے ہٹنا ہے، تب کیا ہوگا'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.