ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case: عتیق احمد کے بھائی اشرف کو بی وارنٹ جاری - اشرف کی پریاگ راج جیل منتقلی

ہفتہ کو پریاگ راج پولیس عتیق احمد کے بھائی اشرف کو جو بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں، اس کو بی وارنٹ پر پریاگ راج لے جا سکتی ہے۔ اشرف کی بیوی بھی اپنی بہن کے ساتھ بریلی پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی اشرف کی بہن نے وزیراعلیٰ یوگی سے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ Atiq Ahmed Brother Ashraf sister Demands CBI Inquiry

عتیق احمد کے بھائی اشرف کوبی وارنٹ جاری
عتیق احمد کے بھائی اشرف کوبی وارنٹ جاری
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 12:46 PM IST

عتیق احمد کے بھائی اشرف کوبی وارنٹ جاری

بریلی: ہفتہ کو پریاگ راج پولس امیش پال قتل کیس میں ضلع جیل میں بند عتیق احمد کے بھائی اشرف کو پریاگ راج لے جا سکتی ہے۔ پریاگ راج سی جی ایم کورٹ سے اشرف کے خلاف بی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اشرف کو ڈسٹرکٹ جیل سے لے جانے سے قبل ان کے وکلا کی ٹیم اور اشرف کی بہن، اہلیہ اور بہنوئی ڈسٹرکٹ جیل پہنچ چکے ہیں۔ یہ لوگ اشرف کے ساتھ پریاگ راج جائیں گے۔ اسی دوران اشرف کی بہن نے انکاؤنٹر کے خوف سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

عتیق احمد کا بھائی اشرف گزشتہ ڈھائی سال سے ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں۔ کچھ دن پہلے پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس میں بھی اشرف کا نام آیا تھا۔ اس کے بعد ہلچل مزید بڑھ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پریاگ راج کی سی جے ایم کورٹ سے اشرف کے خلاف وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پریاگ راج سے پولیس کی ایک ٹیم اسے پیش کرنے بریلی پہنچ گئی ہے، جو اشرف کو ہفتہ کو ڈسٹرکٹ جیل سے پریاگ راج لے جا سکتی ہے۔

اشرف کو پریاگ راج لے جانے سے پہلے اشرف کی بہن عائشہ نوری، بیوی جینیفر اور ان کی بھابھی صبح ہی بریلی ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے والی اشرف کی بڑی بہن عائشہ نوری نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کا انکاؤنٹر ہونے سے ڈرتی ہیں۔ اس لیے وہ بریلی آئی ہیں۔ وہ اشرف کے قافلے کے ساتھ جائے گی۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے پورے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔ اس وقت پورا خاندان مشکلات سے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Umesh Pal Kidnapping Case دو ہفتوں کے دوران مجھے قتل کردیا جائے گا، اشرف احمد

اشرف کے پریاگ راج کے وکلاء کی ٹیم بھی بریلی پہنچ گئی ہے، جو اشرف کے ساتھ پریاگ راج جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امیش پال قتل کیس میں عدالت نے بی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اسی معاملے میں پریاگ راج پولیس اشرف کو بریلی سے پریاگ راج لے جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.