ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case میری اور میرے اہلخانہ کی جان کو خطرہ، امیش پال کی بیوی کا دعویٰ

پریاگ راج میں ہوئے امیش پال قتل معاملے میں ہر روز نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں، امیش پال کی بیوی نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ Victims Widow Claims Threat to Life

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:56 AM IST

پریاگ راج: امیش پال کی بیوی جیا پال اپنی اور اپنے خاندان کی جان کو خطرہ بتا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنہ 2005 کے بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ ان کے شوہر کو 24 فروری کو گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تب سے انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جیاپال نے کہا کہ وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے انہیں کچھ اہم معلومات دینا چاہتی ہیں۔ اسی دوران اس معاملے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متاثرہ کی عتیق احمد کے ایک بیٹے کے ساتھ اچھی دوستی تھی، جس پر قتل کا الزام ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور راجو پال کی بیوی پوجا پال عتیق احمد کے بیٹے کو گھر میں بیٹھنے دینے پر جیا پال کو ڈانٹ رہی ہیں۔ پوجا پال کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے آپ کو کئی بار آگاہ کیا تھا لیکن جب بھی وہ آپ کے گھر آیا آپ نے اسے پراٹھے کھلائے۔

امیش پال کی والدہ شانتی پال نے بھی الزام لگایا کہ عتیق احمد اور ان کے اہل خانہ ان کے بیٹے کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شانتی پال اپنے بیٹے کے قتل کی گواہ بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب حملہ آوروں نے امیش پر فائرنگ کی اس وقت وہ اپنے گھر کے گیٹ پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آروں کے فرار ہونے کے بعد میں نے اس کی لاش کو خون میں لت پت پایا۔ جیا پال نے کہا کہ امیش پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل معاملے میں ایک اور شخص گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.